the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری (اعتماد نیوز) بیوی کی آنکھوں کے سامنے شوہر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 45 سالہ سباوت نینیا ساکن پدا شاہ پور تانڈہ کل اپنی بیوی لکشمی کے ساتھ گھر واپسی کیلئے ریلوے اسٹیشن پہونچا ۔ شوہر بیوی ٹریک عبور کررہے تھے ۔ بیوی آگے نکل گئی جبکہ شوہر پیچھے ہی تھا کہ اچانک اسے کاچی گوڑہ سے آنے والی چینائی ایکسپریس نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اپنی آنکھوں کے سامنے شوہر کی موت دیکھ کر بیوی پر سکتہ طاری ہوگیا ۔
ساتھیوں کے حقارت سے دیکھنے پر نوجوان کی خودکشی
ll ساتھیوں کے حقارت سے دیکھنے پر دل برداشتہ ایک مقروض نوجوان نے خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس کے بموجب 34 سالہ سریدھر ساکن سمتا پوری کالونی نے لو میارج کی۔ کچھ دنوں سے اسے کافی قرض ہوگیاتھا اور اس نے شراب نوشی شروع کردی تھی۔ چند دنوں سے اس کے ساتھیوں کا رویہ اس کے ساتھ بدل گیا تھا اور وہ اسے حقارت سے دیکھ رہے تھے جس پر نوجوان نے کل پھانسی لے لی۔
شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری (اعتماد نیوز) مادھا پور پولیس کو ایک خاتون کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ پرشانتی کی شادی 4 سال قبل سائی بابا نگر‘ پروتا نگر کے رہنے والے راجو سے ہوئی تھی۔ شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔ اس مسئلہ پر اکثر ان میں جھگڑے ہوا کرتے تھے۔کل بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون کی نعش مشتبہ حالت میں اس کے ہی مکان سے دستیاب ہوئی۔ گلے پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ نعش کے قریب ہی مشروب کی ایک



بوتل بھی تھی۔ پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرلیا اور مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
منچریال میں سڑک حادثہ‘ ایک شخص ہلاک
منچریال ۔ 18 فروری (اعتماد نیوز) منچریال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ایس آئی وینکٹیشورلو نے بتایا کہ 62 سالہ راجا لنگو ساکن سنجیوا کالونی اپنی خوشدامن کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد واپس ہورہا تھا کہ لکشمی پیٹ جانے والی دودھ کی ویان نے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس اس سلسلہ میں کیس درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔
اشوک روڈ منچریال میں سرقہ کی واردات
منچریال ۔ 18 فروری (اعتماد نیوز) منچریال میں اشوک روڈ پر واقع ایک مقفل مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق وی رمنیا نامی شخص اپنے افراد خاندان کے ہمراہ ویمولا واڑہ گئے ہوئے تھے۔ واپس آکر دیکھا تو مکان کے قفل کو ٹوٹا ہوا پایا اور اندر سامان بکھرا پڑا تھا اور نامعلوم سارقین نے الماری توڑ کر 2 تولہ سونے کے زیورات اور 80 ہزار روپے نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ مقامی پولیس اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔
بکریوں کا سرقہ4 افراد گرفتار
ll منچریال کے موضع حاجی پور میں پولیس نے بکریوں کا سرقہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس آئی حاجی پور کونڈا کے رمیش نے بتایا کہ ملزمین گذشتہ 2 ماہ سے بکریوں کا سرقہ کررہے تھے۔ کل رات طلایہ گردی کے دوران شبہ کی بنیاد پر انھیں حراست میں لے کر تفتیش کی گئی جس پر انھوں نے بکریوں کا سرقہ کرنے کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.